Live Updates

تحریک انصاف کی فیصل آباد جلسے سے بھاگنے کی وجہ لاہور میں عوام کی عدم دلچسپی ہے، اب خیبرپختونخوا میں سرکاری خرچے پر عمران خان کے جلسے ہوں گے،لگتا ہے اے ٹی ایم مشینوں نے احتساب کے ڈر سے ہاتھ کھینچ لیا ہے

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کابیان

بدھ 4 مئی 2016 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی فیصل آباد جلسے سے بھاگنے کی وجہ لاہور میں عوام کی عدم دلچسپی ہے، اب خیبرپختونخوا میں سرکاری خرچے پر عمران خان کے جلسے ہوں گے،لگتا ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں نے احتساب کے ڈر سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف جواب دے کہ وہ ہر بار کارکنوں کی حفاظت میں کیوں ناکام رہتی ہے، پی ٹی آئی کے لیڈر زبان دراز اور ساتھی دست دراز ہیں، عمران خان ہم پر الزامات لگانے کی بجائے خواتین کی بے حرمتی کے ذمہ داروں کو لگام دیں، بہتان ، الزام اور جھوٹ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی فیصل آباد جلسے سے بھاگنے کی وجہ لاہور میں عوام کی عدم دلچسپی ہے، اب خیبرپختونخوا میں سرکاری خرچے پر عمران خان کے جلسے ہوں گے،لگتا ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں نے احتساب کے ڈر سے ہاتھ کھینچ لیا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات