Live Updates

وزیراعظم نے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کا نوٹس لے لیا ٗ ملزمان کی گرفتاری کا حکم

بدھ 4 مئی 2016 17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے یکم مئی کو لاہور میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں پی ٹی آئی جلسے میں خواتین کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تھی ٗ دھکم پیل کی وجہ سے متعدد خواتین زخمی بھی ہو گئی تھیں ٗ اس سے قبل اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر بھی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات رونما ہوئے تھے جس پر عمران خان نے معافی بھی مانگی تھی اور آئندہ جلسوں میں خواتین کے لئے سخت انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات