وزیراعظم کے ساتھ جمہوریت کے استحکام کیلئے کھڑے ہیں ٗ ان کا وفاداری ریکارڈ کچھ اچھا نہیں ٗ حافظ حسین احمد

ایسا نہ ہو وزیر اعظم وحید کاکڑ فارمولا کے تحت خود ہی مستعفی ہوجائیں ٗہم تکتے رہ جائیں ٗ میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 مئی 2016 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ہم تو وزیراعظم کے ساتھ جمہوریت کے استحکام کیلئے کھڑے ہیں لیکن ان کا وفاداری ریکارڈ کچھ اچھا نہیں، ایسا نہ ہو وہ وحید کاکڑ فارمولا کے تحت خود ہی مستعفی ہوجائیں اور ہم تکتے رہ جائیں، ہم واضح کردیں کہ کسی کی کرپشن کا حصہ بنیں گے نہ ہی ساتھ دینگے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم کا ساتھ صرف اس لئے دیا ہے کہ ہم ملک میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کا فروغ چاہتے ہیں ۔ ہم کسی کی کرپشن کے حصہ دار ہیں اور نہ ہی اس کا حصہ بنیں گے۔ حافظ حسین کا کہنا تھا کہ ہم واضح کردیں کہ کسی کا اس کی کرپشن میں ساتھ نہیں دینگے۔ ان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کا ساتھ جمہوریت کی خاطر ہم دے تو رہے ہیں لیکن ان کی وفاداری کا ریکارڈ کچھ اچھا نہیں جس کا بڑا ثبوت اور واضح مثال مخدوم جاوید ہاشمی ہے ، ایسا نہ ہو کہ وزیراعظم خود ہی وحید کاکڑفارمولا کے تحت کسی چھڑی کے ڈر سے مستعفی ہوجائیں اور ہم تکتے رہ جائیں ۔

متعلقہ عنوان :