Live Updates

(ن) لیگ کی خوش فہمی ہی انکے اقتدار کے سورج کو ’’غر وب ‘‘کر د گی‘ عوام میدان میں نکلی تو حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا ‘(ن) لیگ بات جمہو ریت کی کرتی ہے مگر رویہ ’’بادشاہ سلامت ‘‘جیسا ہے ‘(ن) لیگ اپوزیشن ڈیمانڈ کے مطابق کمیشن بناکر پانامہ لیکس کی تحقیقات کروائے ورنہ ‘احتجاجی تحر یک کے سواکوئی آپشن نہیں بچے گا

سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور کا جاری بیان

بدھ 4 مئی 2016 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی خوش فہمی ہی انکے اقتدار کے سورج کو ’’غر وب ‘‘کر دیں گی ‘عوام میدان میں نکلی تو حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے بھاگنے کا موقعہ بھی نہیں ملے گا ‘(ن) لیگ بات جمہو ریت کی کرتی ہے مگر آنکا رویہ ’’بادشاہ سلامت ‘‘جیسا ہے ‘(ن) لیگ کے پاس آخری موقعہ ہے وہ اپوزیشن کی ڈیمانڈ کے مطابق کمیشن بناکر پانامہ لیکس کی تحقیقات کروائے ورنہ پھر ہمارے پاس احتجاجی تحر یک کے سواکوئی آپشن نہیں بچے گا ۔

بدھ کے روز تحر یک انصاف کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ (ن) لیگ اقتدار میں عوام کے ووٹوں سے زیادہ چور دروازے سے ہی اقتدار میں آئی ہے اورعوام جب چاہے حکمرانوں کے خلاف میدان میں نکل کر انکا بوریا بستر گول کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت اگر اس خوش فہمی میں ہے کہ انکے اقتدار کو کوئی خطرہ نہیں تواس سے بڑی انکی کوئی اور سیاسی غلطی نہیں ہو سکتی کیونکہ پاکستان میں میں عوام سے بڑی کوئی طاقت نہیں اور پاکستان کے عوام کر پشن اور حکومت کی پالیسوں کیخلاف جنگ میں تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک کو کر پشن اوربجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ کامیاب ہوگی اور عوام نااہل حکمرانوں سے نجات ملے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات