وزیر اعظم نواز شریف کے ’قیمے والے نان‘ کی شان میں کچھ الفاظ
انداز بیان سے سننے والے کے منہ میں بھی پانی آجائے
سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 17:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق یہ بات اکثر ہی گردش کرتی ہے کہ وہ کھانے پینے کے بہت شوقین ہیں۔ کبھی امریکہ میں ان کے لئے دیسے کھانے تیار کیے جاتے ہیں تو کبھی اندرون ملک کیے جانے والے کسی دورے پر وہ اپنا پسندیدہ کھانا ساتھ لے کر روانہ ہوتے ہیں۔
(جاری ہے)
تاہم حال ہی میں سوشل میڈیا پر میاں محمد نواز شریف کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو بظاہر تو پرانی ہے لیکن اس ویڈیو کی مقبولیت کی وجہ اس میں وزیر اعظم نواز شریف کا ”قیمے والے سینڈوچ“ کے ذائقے سے متعلق انداز بیان ہے۔
اپنے بچپن کے دن یاد کرتے وزیر اعظم نواز شریف نے بیان کیا کہ انہیں محض چار آنے کا جیب خرچ ملتا تھا جس میں سے وہ دو آنے کا قیمے والا سینڈچ لے کر کھاتے تھے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے انٹرویو لیتے ہوئے میزبان نجم سیٹھی کو بتایا کہ اس سینڈوچ کے ساتھ جو پودینے کی چٹنی ملتی تھی وہ اس کا مزہ دوبالا کر دیتی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ذائقے سے بھر پور قیمے والا سینڈوچ میں نے آج تک نہیں کھایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس، پرویز الٰہی کے شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی
-
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریگی‘راجہ پرویز اشرف
-
عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے‘چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
-
پاکستان تحریک انصاف کو بلاک کوڈ لیول تک منظم اور متحرک کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا
-
یوسف رضا گیلانی سے سردارایاز صادق کی ملاقات ،بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے گفتگو
-
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدرمیں بڑی کمی کا امکان نہیں، وزیرخزانہ
-
سردارایازصادق سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
بجلی چوروں پر کوئی رحم نہیں ہو گا،اویس لغاری
-
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات،عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
حکومتی کمیٹیوں میں شامل نہ کیے جانے پر اہم ن لیگی رہنماء ناراض ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.