آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں گرین شرٹس کی ایک درجہ تنزلی،آٹھویں پوزیشن سے نویں پرپہنچ گئی
آسٹریلیا پہلی، نیوزی لینڈ دوسری اورجنوبی افریقہ تیسری پوزیشن پربراجمان ، ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کا پہلے نمبر پر قبضہ
بدھ 4 مئی 2016 17:16
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیموں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں پوزیشن پر آگئی۔
(جاری ہے)
آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم تنزلی کے سفر پر گامزن ہے جس کی وجہ سے وہ آٹھویں سے ایک مرتبہ پھر نویں پوزیشن پر پہنچ گئی، گرین شرٹس 42میچز میں 87پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ رینکنگ میں 124پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے، بھارت چوتھے اور سری لنکا پانچوے اور انگلینڈ کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔
بنگلادیش نے ایک درجہ ترقی پاکر آٹھویں سے ساتویں پوزیشن سنبھال حاصل کرلی، اسی طرح ویسٹ انڈیز آٹھویں، افغانستان دسویں، زمبابوے گیارہویں اور آئرلینڈ کی ٹیم بارہویں پوزیشن پر ہے۔جبکہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے ،بھارت دوسرے اور ورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیز کا تیسرا نمبر ہے۔جبکہ پاکستانی ٹیم ساتویں نمبر پر برقرار ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.