فیصل آباد کی نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں چست جینز اور بھاری میک اپ پر پابندی عائد کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 16:59

فیصل آباد  کی نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں چست جینز اور بھاری میک اپ ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء) : فیصل آباد کی نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں طالبات پر چست جینز زیب تن کرنے اور بھاری میک اپ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے اس پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت طالبات یونیورسٹی میں تعلیمی اوقات کار میں بیش قیمت زیورات، بھاری میک اپ اور چست جینز زیب تن نہ کرنے کی پابند ہوں گی۔

(جاری ہے)

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ طالبات پر یونیورسٹی میں آدھی آستین والے کپڑے زیب تن کرنے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخواہ کی سوات یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کے ساتھ گھومنے اور اٹھنے بیٹھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اگلے ہی روز یہ کہہ کر ہٹا دیا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس طرز کی پابندی عائد کرنے کے حوالے سے پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔

متعلقہ عنوان :