دبئی سے ہانگ کانگ جانے والی فلائٹ کا مسافر 260,000ڈالر سے محروم، جانئے کیسے

بدھ 4 مئی 2016 16:47

دبئی سے ہانگ کانگ جانے والی فلائٹ کا مسافر 260,000ڈالر سے محروم، جانئے ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2مئی 2016ء) : ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک صنعتکار کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑاجب ہانگ کانگ پہنچنے پر اسے پرہ چلاکہ اس کا سامان دورانِ پرواز چوری ہو گیا ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے سامان میں دو عدد رولیکس گھڑیاں اور تقریباََ 260,000نقدی اور سامان کی صورت میں تھا۔

(جاری ہے)

صنعتکار اماراتی ائر لائنز سے سفر کر رہا تھا۔ پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے ۔ اماراتی ایئرلائنز نے بھی پولیس صنعتکار کا سامان چوری ہو ا ہے لیکن اس کی تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے۔ اماراتی ایئر لائینز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وہ ہانگ کانگ پولیس کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تحقیقات کے دوران ان کو جو بھی مدد چاہیئے ہے وہ فراہم کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :