معاشرے کے معذور افراد خصوصی توجہ اور ہمدردی کے مستحق ہیں،اسد قیصرسپیکر کے پی کے اسمبلی

بدھ 4 مئی 2016 16:42

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ معاشرے کے معذور افراد خصوصی توجہ اور ہمدردی کے مستحق ہیں۔ا ن خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز ڈی سی آفس صوابی میں محکمہ سماجی بہبو د کی جانب سے منعقدہ بریفنگ کے موقع پر خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان اور سوشل ویلفیئر آفیسر عالم گیر خان نے معذور افراد کی بحالی سے متعلق سپیکر اسد قیصر کو تفصیلی بریفنگ دی سپیکر اسد قیصر نے بریفنگ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اپنے فنڈ سے معذور افراد کے لئے خصوصی گرانٹ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کی ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو تلقین کی کہ وہ ایک انتہائی شفاف انداز سے معذور افراد کی خدمت کریں اور ایک ایسا شفاف طریقہ کار اختیار کریں جو اقربہ پروری ، سیاست اور شکوک و شبہات سے بالاتر ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ معذور افراد کی بحالی سے متعلق اگلے بجٹ میں ایک سکیم تیار کریں انہوں نے کہا کہ معذور افراد کی بحالی اور امداد کے سلسلے میں رفاعی اور فلاحی تنظیموں پر انتہائی بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی بھر پور کوشش و خواہش ہے کہ معذور افراد کسی پر بوجھ نہ بنیں بلکہ وہ خود معاشرے کا آسرا اور سہارا بنیں انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ معذور افراد کی بحالی سے متعلق تجاویز و آرا مرتب کریں انہوں نے کہا کہ عام لوگوں میں محکمہ سماجی بہبود کے کر دار اور محکمے کی جانب سے معذور افراد کو دی جانے والی سہو لتوں سے متعلق ایک آگاہی مہم شروع کریں تاکہ عام لوگوں کو اس بارے میں آگاہی حاصل ہو ۔

متعلقہ عنوان :