مسلم امام بھی لیسٹر سٹی کی تاریخی جیت کا جشن منانے والوں میں شامل ہو گئے

بدھ 4 مئی 2016 16:26

لیسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء)انگلش فٹبال کلب لیسٹر سٹی کی جانب سے پریمےئر لیگ کا ٹائٹل جیتنے کی تاریخی فتح منانے والوں میں اب مسلمان امام بھی شامل ہوگئے ہیں برطانوی میڈیا کے مطابق لیسٹر میں قائم اسلام سینٹر کے امام ڈاکٹر اطہر حسین نے اپنی ٹیم کے انگلش پریمئیر لیگ کا ٹائٹل جیتنے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب بھی یقین نہیں آرہا ہے کہ ان کی ٹیم نے یہ کارنامہ سر انجا م دے دیا ہے انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے اور پوری امید ہے کہ وہ اگلے سیزن میں بھی ایسی کارکر دگی کا مظاہر ہ کر ے گی ۔