فیصل آباد، صنعتکاروں کیلئے خوشخبری، وزیراعظم کی ہدایت ٹیکسٹائل پروسیسنگ سیکٹر کو سال بھر گیس سپلائی جاری رہے گی ،
گیس پریشر کم ہونے والے علاقوں میں گیس پریشر شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، جنرل منیجر ایس این جی پی ایل حنیف رامے
بدھ 4 مئی 2016 16:20
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) صنعتکاروں کیلئے خوشخبری ،وزیراعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر MCF 1200 آر ایل این جی گیس سسٹم میں شامل ہونے سے ٹیکسٹائل پروسیسنگ سیکٹر کو سال بھر گیس سپلائی جاری رہے گی ، انڈسٹریل نئے کنکشن بھی بحال کرنے کی پالیسی بحال کرکا فیصلہ اور فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹریل ایریا جہاں گیس پریشر کم ہونے کی شکایات ہیں اسے فوری حل کرکے گیس پریشر شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے آن لائن کے مطابق ان باتوں کا اظہار SNGPL فیصل آباد کے نئے جنرل مینجر محمد حنیف رامے نے آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن ( اپٹپما ) کے وفد کے ساتھ دوران اجلاس بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔
اجلا س میں SNGPL کی طرف سے شاہد اقبال سینئر انجنئیر میٹرنگ، سہیل عابد ایگزیکٹو انجنئیربلنگ ،خرم شہزاد سنئیر سیلز آفیسر نے بھی شرکت فرمائی ۔(جاری ہے)
جنرل مینجر SNGPL نے مزید کہا کہ اس وقت 450-475 MCF آرا- ایل- این- جی سسٹم میں ڈالی جاری ہے جو آئیندہ موسم سرما آنے تک MCF 1200 آر ایل این جی گیس سسٹم میں شامل ہو جائے گی جس کی وجہ سے موسم سر مامیں ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس سپلائی جاری ر ہے گی ،سسٹم میں 1200MCF RLNG شامل ہو نے پر انڈسٹریل نئے کنکشن بھی بحال کرنے کی پالیسی جاری ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔
انہوں ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کی ترقی کے حوالے سے نمائیندہ تنظیم اپٹپما کی کاوشوں کو سہراہا۔ اس سے پہلے چوہدری حبیب احمد گجر چےئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن نے محمد حنیف رامے کی فیصل آباد بطور جنرل مینجر SNGPL تعیناتی پر انہیں مبارک باد دی اور ٹیکسٹائل کو کوٹہ سسٹم کے تحت 100 فیصد گیس سپلائی دینے پر SNGPL فیصل آباد ریجن آفس کا بے حد شکریہ ادا کیا۔ چوہدری حبیب احمد کی سابقہ GIDC کو موخر کرنے کی بات پر جنرل مینجر SNGPL نے کہا کہ معاملہ وفاقی سطح پر التواء کا شکار ہے لہذا اسے وہاں سے ہی حل کروایا جائے۔ فیڈمک انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس سپلا ئی پر بات کرتے ہوئے جنرل مینجر SNGPL نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں جو بھی مالکان گیس کنکشن لینا چاہتے ہیں اسے کنکشن دیا جائیے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.