متحدہ عرب امارات: اتحاد ائر لائینز کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، 31مسافر زخمی

بدھ 4 مئی 2016 16:19

متحدہ عرب امارات: اتحاد ائر لائینز کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ..

متحدہ عرب امارات:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔4مئی 2016ء) : متحدہ عرب امارات کی قومی ائیر لائنز اتحاد ایئرویز کا طیارہ اچانک پیدا ہونے والے ” ٹربیولینس “ کی وجہ سے حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا ۔ لیکن اس میں سوار 31مسافر زخمی ہو گئے ،جن میں سے 9 مسافروں کو ہسپتال لے جانا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتحاد ائیر کا طیارہ EY474ابو ظہبی سے انڈونیشیا جا رہا تھا ۔ انڈونیشیا کے ائیر پورٹ پر اترنے سے 45منٹ پہلے اچانک ائیر ٹربیولینس کاشکار ہو گیا ۔جس سے مسافر بھی زخمی ہو گئے لیکن پائلٹ نے طیارے کو حفاطت سے اتار لیا۔ ائیرٹربیولینس اتنی زیادہ تھی کے جہاز کے کیبن سٹوریج کو بھی نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :