صاف پانی،سیوریج کے منصوبے میں5کروڑروپے کی کرپشن کاانکشاف
بدھ 4 مئی 2016 16:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) ترقیاتی منصوبوں میں من پسند فرموں کو نوازنے کا انکشاف۔صاف پانی اور سیوریج کے منصوبے میں پانچ کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل منظر عام پرآگیا۔مالی سال دوہزار چودہ پندرہ میں چار ارب روپے مالیت کے منصوبے میں پانچ کروڑ کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
(جاری ہے)
محکمہ ہاوٴسنگ کی جانب سے لاہور اور صوبہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے منصوبے میں فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے ” ایم ایس نیشنل ڈویلپمنٹ فرم “کو ٹھیکہ دیا گیا تھا جس میں محکمہ ہاوٴسنگ اور پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ کے افسران کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو پانچ کروڑ ترانوے لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔
اے جی آفس ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ فرم کو پانچ کروڑ ترانوے لاکھ روپے اضافی دیئے گئے ہیں جس پر محکمہ کی جانب سے سرکاری دستاویزات بھی فراہم نہیں کیں گئیں۔ محکمہ ہاوٴسنگ حکام کا کہنا ہے کہ “ایم ایس نیشنل ڈویلپمنٹ فرم” کو کوئی اضافی رقم نہیں دی گئی اور وہ جلد اس پر اکاونٹنٹ جنرل پنجاب کو اپنا جواب پیش کریں گے.مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.