اسلام آباد کچہری میں تلاشی لینے اور پروٹوکول نہ دینے پر نیئر حسین بخاری نے پولیس کانسٹیبل کو تھپڑ دے مارا، مقدمہ درج

تلاشی لینے پر پولیس اہلکار کو نیئر حسین بخاری کے سکیورٹی گارڈ نے تھپڑا مارا،ذرائع

بدھ 4 مئی 2016 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری نے اسلام آباد کچہری میں تلاشی لینے اور پروٹوکول نہ دینے پر پولیس کانسٹیبل کو تھپڑ دے مارا ۔آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لے لیا ۔ کانسٹیبل ریاض نے تھانہ مارگلہ میں نیئر حسین بخاری مقدمہ درج کرا دیا ۔ تفصیلات کے مطابقنیئر حسین بخاری اسلام آباد کچہری میں انٹری گیٹ پہنچے تو وہاں پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کی تلاشی لینے کی کوشش کی جس پر نیئر حسین بخاری آگ بگولا ہوگئے اور کانسٹیبل ریاض کو تھپڑ رسید کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اس موقع پر موجود وہاں پولیس اہلکاروں نے احتجاجاً ڈیوٹی دینے انکار کر دیا اور سابق چیئرمین سینٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے ،تاہم کانسٹیبل ریاض نے تھانہ مارگلہ میں نیئر حسین بخاری کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ نمبر 140/16 درج کرا دیا ہے جبکہ پولیس حکام کی مداخلت پر احتجاجی پولیس اہلکاروں نے اپنے فرائض سرانجام دینا شروع کر دیئے ۔

(جاری ہے)

ادھر آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ نیئر حسین بخاری اسلام آباد کچہری انٹری گیٹ پر پہنچے تو دوران تلاشی نیئر حسین بخاری کے سکیورٹی گارڈز نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ ان کی تلاشی نہ لی جائے اس تکرار پر سکیورٹی گارڈ نے پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید کر دیا

متعلقہ عنوان :