میں نے کسی اہلکار کو تھپڑ نہیں مارا۔ سابق چئیر مین سینیٹ نیئر بخاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 16:13

میں نے کسی اہلکار کو تھپڑ نہیں مارا۔ سابق چئیر مین سینیٹ نیئر بخاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء) : سابق چئیر مین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اسلام آباد بار کا ممبر ہوں،سول کپڑوں میں ملبوس شخص نے مجھے چھونے کی کوشش کی جس پر میرے گارڈنے تلاشی لینے والے سویلین کپڑوں میں ملبوس شخص کو دھکا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار اپنی وردی میں ملبوس نہیں تھا۔میں نے کسی پولیس اہلکار کو تھپڑ نہیں مارا، ایف آئی آر دیکھنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا۔ یاد رہے کہ نیئر حسین بخاری پر پولیس اہلکار کو تلاشی لینے پر تھپڑ رسید کرنے کے الزام میں ایف آئی آر تھانہ مارگلہ میں درج کی گئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق نیئر حسین بخاری کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :