کویت سٹی: ٹریفک کے جرمانوں میں اضافے کی تجویز

بدھ 4 مئی 2016 15:55

کویت سٹی: ٹریفک کے جرمانوں میں اضافے کی تجویز

کویت سٹی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔4مئی 2016ء):وزارتِ داخلہ کے اسسٹنٹ سیکریڑی ٹریفک افئیرز نے بتایا ہے کہ مملکت میں ٹریفک جرمانوں میں 50 سے لیکر 100فیصد تک اضافے کی تجاویز زیرِ غور ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن انہوں نے بتایا کے ان تجاویز کی تصدیق نیشنل اسمبلی سے ہونے کے بعد ہی لاگو ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں جرمانوں میں اضافے کا حامی ہوں، تا کہ ڈرائیوروں کو پہلے سے زیادہ محتاط ڈرائیونگ کی عادت پڑے ، اور ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔ جس سے بیشتر زندگیاں بچائی جا سکتیں ہیں۔