ایف بی آر نے قومی ائیر لائن کو 80 کروڑ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر نوٹس بھجوا دیا

بدھ 4 مئی 2016 15:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء)ایف بی آر نے قومی ائیر لائن کو ٹیکسز کی مد میں 80کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیاہے جبکہ پی آئی اے کا خزانہ خالی ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق قومی ائیر لائن نے ٹیکسز کی مد میں 80کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ادا نہیں کیے اور اگر قومی ائیرلائن نے بروقت واجبات کی ادائیگی نہ کی تو تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا خزانہ خالی ہونے کی وجہ سے ایف بی آر کو ٹیکسز ادا نہیں کئے جا سکے ہیں۔