قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کا اجلاس کل ہو گا

بدھ 4 مئی 2016 15:13

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کا اجلاس کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے چئیرمین بلال ورک اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں صنعتی شعبے کے گیس نادہندگان کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ارکانِ پارلیمنٹ کی گیس سکیموں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :