جدہ: بیٹے کی گریجوایشن تقریب میں شاہ سلمان اپنے آنسووں پر قابو نہ رکھ سکے

بدھ 4 مئی 2016 15:07

جدہ: بیٹے کی گریجوایشن تقریب میں شاہ سلمان اپنے آنسووں پر قابو نہ رکھ ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔4مئی 2016ء): سعودی عرب کے فرما ں رواہ شاہ سلمان اپنے بیٹے کی گریجوایشن تقریب کے موقع پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھسے بے اختیار آنسو نکل پڑے۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان نے اپنی تقریر میں کہا کہ ” میں اس تقریب میں اپنے بیٹے ”رکان“ کا والد بن کر نہیں بلکہ تمام طالب علموں کے والدین کی حثیت سے آیا ہوں“ شاہ سلمان کی ہمیشہ سے یہ عادت رہی ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کی ”گریجویشن “ تقریبات میں شرکت کرتے رہے ہیں تا کہ ان کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہی ہو ۔

شاہ سلمان اس وقت جذباتی ہو گئے تھے جب ”اردھا“ ( تلواروں کا ڈانس) کی تقریب کے وقت شہزادے رکان کی طرف سے تلوار پیش کی گئی۔ شہزادہ رکان شاہ سلمان کا آخری بیٹا ہے جس نے گریجوایشن کی تقریب میں اعزازی ڈگری لی ہے۔

جدہ: بیٹے کی گریجوایشن تقریب میں شاہ سلمان اپنے آنسووں پر قابو نہ رکھ ..