سید کوثر عباس شاہ جرمن انسٹی ٹیوٹ فار فارن کلچر افیئر ز کے نمائندہ مقرر

بدھ 4 مئی 2016 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) جرمنی وزارت خارجہ کے ادارہ انسٹی ٹیوٹ فار فارن کلچر افیئر ز نے سکالر شپ حاصل کرنے والے امیدواروں کے الیکشن میں کامیاب ہونے پر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس شاہ کو آئندہ دو سال کے لیے ملکی نمائندہ مقرر کر دیا ہے ‘کوثر عباس پاکستان میں جرمنی کے سفارتخانے سے ملکر ادارے کے پروگرام کراس کلچر انٹرشپ پروگرام سمیت دیگر سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے کام کریں گے ۔

ڈپٹی ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ ڈائیلاگ و ہیڈ آف کراس کلچر پروگرام ایوا سودق ذیچا کی جانب سے جاری کیے گئے کنفرمیشن لیٹر کے مطابق جرمنی وزارت خارجہ کے ادارہ انسٹیویٹ فار فارن کلچر افیئر کے پروگرام کراس کلچر پروگرام کے لیے آئندہ دو سالوں کے لیے الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان کے چار امیدواروں علینہ ‘ عبدالراؤف ‘ مریم اور کوثر عباس نے الیکشن میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے تقریبا 200نمائندوں نے آن لائن ووٹنگ کے ذریعے اس الیکشن میں حصہ لیا ۔اس الیکشن میں سب سے ذیادہ ووٹ لینے والے سسٹین ایبل ڈویلمپنٹ آرگنائزیشن(ایس ایس ڈی او) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس کو کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔جرمنی کے کراس کلچر پروگرام کے پاکستان کے نمائندہ و سسٹین ایبل ڈویلمپنٹ آرگنائزیشن(ایس ایس ڈی او) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے کامیابی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جرمنی کے سفارتخانے کے اشتراک سے اس ادارے کے شکالر شپ پروگرام کے انعقاد ‘جرمنی روانگی سے قبل تربیت اور واپسی پر مختلف سرگرمیوں میں مصروف رکھنے اور دنیا بھر میں اس ادارے کے ملکی نمائندوں سے باہم رابطے کی ذمہ داریاں احسن انداز سے سرانجام دینے کی لیے تمام ترصلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لاؤں گا ۔