لیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے اراکین پارلیمنٹ کے گوشواروں کی تفصیلات ہٹانے میں ملوث ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 4 مئی 2016 14:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مئی۔2016ء) یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ویب سائٹ سے گوشواروں کی تفصیلات غائب کی ہیں۔

(جاری ہے)

ا?ئین اور ملکی قوانین کے تحت ہرشہری کومعلومات تک رسائی کا حق ہے،، مگرالیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر موجود اراکین پارلیمنٹ کے گوشواروں کی تفصیلات ہٹا کر انہیں فائدہ پہنچایا،،اس طرح سے الیکشن کمیشن کے ادارے کی ساکھ کو بری طرح مجروع کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے اعتراض کے بعد اثاثوں کی تفصیلات کو ویب سائٹ پر دوباہ بحال کیا گیا،، جو کہ الیکشن کمیشن کے معاملات میں براہ راست مداخلت کے مترادف ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کے گوشوارے ویب سائٹ سے ہٹانے میں ملوث الیکشن کمیشن کے ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے۔