Live Updates

اورنج ٹرین منصوبے کی لاگت کے حوالے سے غلط اعداد و شمار ظاہر کرنے کے حکومتی اقدام اور منصوبے میں حفاظتی اقدامات نظر انداز کئے جانے کے اقدام کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 4 مئی 2016 14:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مئی۔2016ء) یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے.درخواست میں کہا گیا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبے کی لاگت سے متعلق حکومت پنجاب اشتہارات کے ذریعے قوم کو غلط اعداد و شمار بتا رہی ہے.حکومت ان اشتہارات میں ظاہر کر رہی ہے کہ منصوبے میں 78 کروڑ روپے کی بچت کی گئی جو حقائق کے برعکس اور جھوٹ پہ مبنی ہے.

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے منصوبے کی لاگت سے متعلق تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کی بجائے اشہاری مہم شروع کررکھی ہے جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور عدلیہ سے مذاق کے مترادف ہے.درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ منصوبہ کی تعمیر میں حفاظتی انتظامات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف کئی اموات ہو چکی ہیں بلکہ دھول ,,مٹی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور ماحولیاتی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات