Live Updates

تحریک انصاف کا رائے ونڈ میں ممکنہ دھرنا روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفترق درخواست دائر کردی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 4 مئی 2016 14:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کا رائے ونڈ میں ممکنہ دھرنا روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفترق درخواست دائر کردی گئی۔۔۔۔۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں سینئر قانون دان اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر نفرت پر مبنی ہیں، اور وہ اپنی تقریروں کے ذریعے نفرت کو مزید پروان چڑھا رہے ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج اور حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں جبکہ عمران خان پاکستانی شہریوں کو نفرت کا سبق دے رہے ہیں، عمران خان نے اپنی تقریر میں رائے ونڈ جا کر دھرنا دینے کا علان کر رکھا ہے، جو قوم کو تقسیم کرنے اور ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے کا سبب بن ہوگا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قومی مفاد کے پیش نظر عمران خان کے ممکنہ دھرنے کو روکنے کا حکم صادر کرے۔

۔اور معاملے کی حساسیت کے پیش نظر کیس کی جلد سھماعت کی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات