پاکستان بار کونسل نے پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومتی ٹی او آر مسترد کر دئیے،،،پاکستان بار کونسل نے اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ا?نےوالی درخواستیں جلد نمٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 4 مئی 2016 14:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 مئی۔2016ء) پاکستان بار کونسل کے اجلاس میں حکومتی ٹی او آر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اجلاس میں شریک ممبران طاہر نصراللہ وڑائچ،،مقصود بٹر،،میاں شفیق بھنڈارہ اور اکثریتی ممبران نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پرپک اینڈ چوز کی پالیسی سے گریز کیا جائے اور یکساں احتساب کا طرز عمل اختیار کیا جائے ورنہ پاکستان بار کونسل اپنا لائحہ عمل طے کرئے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بار کونسل نے آئین کے ا?رٹیکل 209 کے تحت اعلی عدلیہ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں آنے والی تمام درخواستوں کو جلد نمٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں ا?ئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک درخواست پر کاروائی کی بجائے ججز کے خلاف آنے والی تمام درخواستوں کو نمٹایا جائے اور احتساب کا عمل شفافیت کے اصولوں کے مطابق مکمل کیا جائے۔اجلاس میں وکلاءکے خلاف آنے والے درخواستوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے حق میں قرار داد منظور کر لی گئی۔