اپوزیشن حکومتی ٹی او آر مسترد کرچکی ہے ‘ وزیر اعظم اپوزیشن کے ٹی آر او پر خو د کو احتساب کیلئے پیش کریں ‘اعتزاز احسن

بدھ 4 مئی 2016 14:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومتی ٹی او آر مسترد کرچکی ہے وزیر اعظم اپوزیشن کے ٹی آر او پر خو د کو احتساب کیلئے پیش کریں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ جب کوئی شخص ایک جائیداد کا اعتراف کرلیتا ہے تو بارِ ثبوت اسی پر ہوتا ہے اور اسے جائیداد کی خریداری کی مکمل معلومات فراہم کرنی ہوتی ہیں ، وزیر اعظم پاکستان 1985 سے لے کر 2016 تک کے اپنے تمام ذرائع آمدن اور ٹیکس ریٹرنز بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل وزیر اعظم سے شروع ہوگا کیونکہ وہ ہر روز احسان جتاتے ہیں کہ میں نے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے جس نے بھی ناجائز دولت بنائی وہ جائیداد اپنے نام پر نہیں رکھتا اور اس بات کا وزیر اعظم نے اپنے پہلے خطاب میں اقرار بھی کیا تھایہ کیا بات ہوئی کہ خود ہی ملزم ہیں اور خود ہی ٹی او آر بنارہے ہیں۔اپوزیشن کے اتحاد کا آغاز اچھا ہے اور اتفاق رائے سے ٹی او آربنائے گئے ہیں وزیر اعظم اپوزیشن کے ٹی آر او پر خو د کو احتساب کیلئے پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :