پاکستان اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے فیصلہ کرنے میں خود مختار ہے ‘امریکہ

بدھ 4 مئی 2016 14:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے فیصلہ کرنے میں خود مختار ہے ‘ایف سولہ طیاروں کی خریداری سے متعلق پاکستان نے خود فیصلہ کرنا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کسی صورت خراب یا کمزور ہوتے با لکل نہیں دیکھنا چاہتا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے د وران کہا کہ دنیا میں تمام ممالک اپنی دفاعی ضروریات کے مطابق خود فیصلے کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ اپنی دفاعی ضروریات کیسے پوری کریگا یقینا پاکستان کو ایف سولہ کی خریداری سے متعلق خود فیصلہ کرنا ہے۔ جان کربی نے کہاکہ خطے میں پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی اہم اور ضروری ہیں ‘امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کسی صورت خراب یا کمزور ہوتے با لکل نہیں دیکھنا چاہتا۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ امریکا گزشتہ کئی سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے ‘دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی ضروریات اور صلاحیتیں بڑھانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :