چھ مئی سے دوشنبے اور لاہور کے درمیان نئی پروازوں کا آغاز ہو رہا ہے ‘تاجک سفیر

بدھ 4 مئی 2016 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) پاکستان میں تعینات تاجکستان کے سفیر نے شیر علی نے کہا ہے کہ 6 مئی سے دوشنبے اور لاہور کے درمیان نئی پروازوں کا آغاز ہو رہا ہے اور اس اقدام سے دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب ہوں گے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال کا شہر ہونے کی وجہ سے لاہور تاجک عوام کے بہت قریب ہے ‘ 1994ء میں دوشنبے اور لاہور کو جڑواں شہر بھی قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کے آغاز سے دونوں ممالک کے عوام کو قریب آنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :