فوج میں کرپشن پر صفائی ہورہی ہے اور سزائیں بھی دی جارہی ہیں ‘ ترجمان پاک فوج
بدھ 4 مئی 2016 14:30
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ فوج میں کرپشن پر صفائی ہورہی ہے اور سزائیں بھی دی جارہی ہیں ‘11 فوجی عدالتیں کام کررہی ہے جن میں 207 کیسز زیر سماعت ہیں، 88 دہشت گردوں کو سزائی ہوچکی ہیں‘ جنوری 2017 تک تمام کیسز مکمل کرلیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ فوج میں احتساب کا باقاعدہ نظام موجود ہے جسے مزید مستحکم کیا جارہا ہے جب کہ کرپشن پر فوج میں صفائی ہورہی ہے اور سزائیں بھی دی جارہی ہے، 6 افسران کو ایک ہی کیس میں سزا دی گئی اور احتساب کے اس عمل کو پاک فوج میں بھی سراہا جارہا ہے۔
انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ سابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان اور سابق کورکمانڈر کراچی سجاد غنی کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہورہی ہے۔(جاری ہے)
عاصم باجوہ نے کہاکہ اس وقت 11 فوجی عدالتیں کام کررہی ہے جن میں 207 کیسز زیر سماعت ہیں، 88 دہشت گردوں کو سزائی ہوچکی ہیں جب کہ جنوری 2017 تک تمام کیسز مکمل کرلیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ عجلت میں نہیں ہورہا، ملک بھر میں نوگو ایریاز کی نشاندہی کرلی گئی ہے، کومبنگ آپریشن ملک بھر میں کیے جائیں گے جو آپریشن ضرب عضب کا حصہ ہے اور ضرب عضب کی مثال سب کے سامنے ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فاٹا کو دہشت گردوں سے کلیئر کردیا گیا ہے اورآئی ڈی پیز کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوچکا۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بنیاد پر 18 ہزار آپریشن کیے گئے ہیں، شہری الرٹ رہیں اور مشکوک افراد پر نظر رکھیں۔ چھوٹو گینگ سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گینگ سے تفتیش جاری ہے جس میں نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.