کراچی ‘ حساس اداروں کی سرجانی ٹاؤن یاروگوٹھ میں کارروائی ‘ کالعدم تنظیم کے تین کارندے گرفتار

بدھ 4 مئی 2016 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) حساس اداروں کی جانب سے سرجانی ٹاؤن یارو گوٹھ میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں کالعدم جماعت کے 3 کارندے گرفتار کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کراچی میں حساس اداروں کی جانب سے سرجانی ٹاؤن یارو گوٹھ میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران کالعدم جماعت کے 3 کارندے گرفتار کرلیے گئے، گرفتار کیے گئے ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :