ریاض: کنگ خالد ائر پورٹ پر 1.288 کلو گرام ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، دو گرفتار

بدھ 4 مئی 2016 14:19

ریاض: کنگ خالد ائر پورٹ پر 1.288 کلو گرام ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4مئی 2016ء) : کنگ خالد ائر پورٹ پر کسٹمز حکام نے 1.288کلو گرام ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے شک پڑنے پر جب ایک مسافر کی جامع تلاشی لی اور اسکو سکینر سے گذارا تو اس کے پیٹ میں ہیروئن کے کیپسول کی ایک بڑی مقدار دکھائی دی۔

(جاری ہے)

کسٹمز حکام نے ہیروئن سے بھر ے 100کیپسول جن کا وزن 811.5گرام ضبط کر لئے ۔ کسٹمز حکام نے ایک او رمسافر سے 477گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ دونوں سمگلروں کو متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :