کراچی ، ابراہیم حیدری میں کارروائی، متعدد مقدمات میں مطلوب اہم ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

بدھ 4 مئی 2016 14:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء) سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں مطلوب اہم ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق ابراہیم حیدری نے کارروائی کے دوران بینک ڈکیتی میں ملوث سعید الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم اس سے قبل 2014 میں بھی بینک ڈکیتی میں گرفتار ہو چکا ہے، ملزم رواں سال ہونے والی ڈکیتیوں میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم 12بینک ڈکیتیوں میں ملوث ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق رواں سال ہونے والی 5 بینک ڈکیتیوں کے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :