نو از شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال کے مختلف شعبوں کی 25سال پرانی مشینری تبدیل کرنے کا فیصلہ

بدھ 4 مئی 2016 14:03

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء )نو از شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال کے مریضوں کی سنی گئی ، مختلف شعبوں کی 25سال پرانی مشینری تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نو از شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال کے مختلف شعبوں کی 25سال پرانی مشینری تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق شعبہ ریڈیالو جی کیلئے 56لاکھ روپے سے ایکسرے اور ریڈیو گرافی خرید ی جائیگی ،مجموعی طورپر ہسپتال کیلئے 10کروڑ روپے کی جدید مشینری اور سامان منگوایا جائے گا، نئی مشینری منگوانے کی منظوری کمشنر سوشل سکیورٹی منصور قادر نے دی ہے ۔