غیر قانونی طور پر یونان جانیوالے30 تارکین وطن پاکستان پہنچ گئے

بدھ 4 مئی 2016 13:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مظہر خیل نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر یونان جانے والے30 تارکین وطن ڈی پورٹ ہونے کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں،تمام پاکستانیوں کی تصدیق کر کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلران افراد کو زمینی راستے استعمال کرتے ہوئے یونان لے کر گئے اس لیے انکا کسی قسم کا سفری ریکارڈ نہیں ملا،انہوں نے کہا کہ یونان سے ڈپورٹ ہونے والے تارکین وطن کو گرفتار کر کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انسے تفتیش کر کے انسانی اسمگلنگ کرنے والے ایجنٹوں کا سراغ لگایا جائے گا

متعلقہ عنوان :