سکھ پگڑی کی بے حرمتی: 5 ملزمان ضمانت پر رہا
مہندر پال سنگھ نے چیچہ وطنی پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ ٹرانسپورٹ کمپنی کے 6 ملازمین نے عوام کے سامنے اس کی مقدس پگڑی کی بے حرمتی کی
بدھ 4 مئی 2016 13:53
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مئی۔2016ء) چیچہ وطنی کے سول جج (مجسٹریٹ) طاہر منظور نے سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے مہندر پال سنگھ کی توہین مذہب کی شکایت پر گرفتار ہونے والے 5 افراد کی ضمانت منظور کرلی۔مہندر پال سنگھ نے چیچہ وطنی پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ ٹرانسپورٹ کمپنی کے 6 ملازمین نے عوام کے سامنے اس کی مقدس پگڑی کی بے حرمتی کی اور فیصل آباد سے ملتان جانے والی بس کی رفتار کم ہونے کی جائز شکایت پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
کیس کے تفتیشی افسر عبد الستار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کے سیکشن 148، 149، 295 اور 506 کے تحت 30 اپریل کو گرفتار ہونے والے 5 ملزمان کو، جن میں بس ٹرمنل منیجر باقر علی، راشد گجر، فیض عالم، شکیل اور سوداگر، ضمانت پر رہا کردیا گیا۔(جاری ہے)
دوسری جانب چیچہ وطنی کی پولیس کیس کے مرکزی ملزم اور نجی بس ٹرمنل کے مالک، حاجی ریاست کو واقعے کے تین روز بعد بھی گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) باقر رضا نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس حاجی ریاست کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔مہندر پال سنگھ کا کہنا تھا کہ انہیں منگل کی صبح پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ وہ اگلے دو گھنٹے میں پانچوں ملزمان کو عدالت میں پیش کر رہے ہیں اس لیے وہ اپنا وکیل چیچہ وطنی بھیج دیں۔انہوں نے کہا کہ میں دو گھنٹے میں اپنے وکیل کو ملتان سے چیچہ وطنی کیسے بھیج سکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف قابل ضمانت اور عبادت گاہ کی بے حرمتی کی دفعات کے تحت شکایت درج کی، لیکن میں کوئی عبادت گاہ نہیں ہوں بلکہ سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والا پاکستانی شہری ہوں اور حملہ آوروں نے میری مذہبی علامتوں میں سے ایک کی تذلیل کی، اس لیے پولیس کو ناقابل ضمانت دفعہ 295 اے شامل کرنی چاہیے تھی۔مہندرپال سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وکیل سے مشاورت کے بعد وہ ایف آئی آر میں، دفعہ 295 اے شامل کرنے کی درخواست دیں گے اور ضرورت پڑنے پر عدالت بھی جائیں گے، جبکہ انہیں امید ہے کہ انہیں انصاف ملے گا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
-
جرمن کارکنوں نے پچھلے برس 1.3 بلین گھنٹے اوور ٹائم کیا، زیادہ تر بلامعاوضہ
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.