پاکستان کرکٹ بورڈ نے مدثر نذر کو ڈائریکٹر اکیڈمی بنانے کے لیے گریجویشن کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 4 مئی 2016 13:52

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مدثر نذر کو ڈائریکٹر اکیڈمی بنانے کے لیے گریجویشن ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مدثر نذر کو ڈائریکٹر اکیڈمی بنانے کےلیے گریجویشن کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ، عہدے کے لیے دوبارہ اشتہار دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور آئی سی سی اکیڈمی میں ہیڈ کوچ کی خدمات انجام دینے والے مدثر نذر کو پی سی بی اکیڈمی کا ڈائریکٹر بنانے کا فیصلہ تو کر لیا ہے لیکن اس میں ایک رکاوٹ ہے جسے ختم کرنے کے لیے بورڈ دوبارہ اشتہار دے گا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر گریجویٹ نہیں ہیں، اس لیے ان کی تعیناتی مشکل ہو جاتی، اس مقصد کیلئے بورڈ اب ڈائریکٹر اکیڈمی کے عہدے کےلیے دوبارہ اشتہار دے گا جس میں گریجویشن کی شرط نہیں ہوگی۔امکان ہے مدثر نذر جولائی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی جوائن کرلیں گے۔