جدہ: وزارتِ لیبر نے دس لاکھ ویزے جاری کر دیئے، کتنی ریکروٹمنٹ کمپنیوں کو،جانئے

بدھ 4 مئی 2016 13:29

جدہ: وزارتِ لیبر نے دس لاکھ ویزے جاری کر دیئے، کتنی ریکروٹمنٹ کمپنیوں ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4مئی 2016ء) :وزارتِ لیبر نے مملکت میں موجود دس ریکروٹمنٹ کمپنیوں کو ایک ملین ( دس لاکھ) ویزوں کا اجراء کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہر ویزہ کمپنی کو ایک لاکھ کے حساب سے ویزوں کا اجراء کیا گیا ہے۔ اس سال جاری کیئے جانے والے ویزوں میں 30فیصد کا اضافہ ہُوا ہے۔کمپنیاں ان ویزوں کو مملکت میں ضرورت کے مطابق ااستعمال کریں گی۔

(جاری ہے)

خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے شعبے میں ان ویزوں کو استمعال میں لایاجائے گا۔ وزارتِ لیبر کے مطابق بہت سے (ایس ایم اِیز) ملازمین کی کمی کا شکار ہیں۔ وزارتِ لیبر نے اس سے پہلے خبر دار کیا تھا کہ ویزہ کے لیئے حکومت کی طرف سے بتائی گئی کمپنیوں سے ہی رابطہ کریں۔ ویزے کی غیر قانونی ردوبدل میں ملوث افراد کو 15 سال قید اور ایک ملین سعودی ریال جرمانہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :