مہذب معاشرے کی تشکیل کیلئے خواتین کاتعلیم یافتہ ہوناضروری ہے،ہیڈمسٹریس مسز پروین اختر

بدھ 4 مئی 2016 13:26

ملتان ۔4مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) مہذب معاشرے کی تشکیل کیلئے خواتین کاتعلیم یافتہ ہوناضروری ہے،لڑکیوں کومعیار ی تعلیم دینے کیلئے حکومت ہرممکنہ اقدامات کررہی ہے ۔ان خیالات کااظہارگورنمنٹ گرلزہائی سکول نمبر1ملتان نواں شہر کی ہیڈمسٹریس مسزپروین اخترنے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سکول میں زیرتعلیم 1600طالبات کومعیاری تعلیم دینے کیلئے سکول کاپوراسٹاف محنت کررہاہے ۔

تعلیمی میدان میں ترقی یافتہ ممالک کے سا تھ مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں مزیدمحنت کرناہوگی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں حکومت جنوبی پنجاب میں تعلیمی محرومیوں کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، نان بجٹ سیلری کے تحت گرانٹ بھی دی گئی ہے جس کے تحت ہم سکول میں ضروری سہولیات کی فراہمی اورکمروں کی رینوویشن سمیت دیگر ضروری کام بخوبی سرانجام دے رہے ہیں ۔بچیوں کومعیاری ،تکنیکی فنی تعلیم دینے کے بارے میں حکومت اپنا لائحہ عمل تیارکررہی ہے جوکہ خوش آئند ہے ۔بچیاں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمند بھی بنیں گیں ۔تعلیم یافتہ قوم ہی ملک وقوم کی تقدیربدل سکتی ہیں ،علم شعوراورتہذیب کی علامت ہے ۔معاشرے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ تعلیم کوعام کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :