حضرت سید محبوب عالم المعروف حضرت پیر شاہ جیونہ کروڑیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات شروع ہو گئیں

بدھ 4 مئی 2016 13:25

فیصل آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء ) حضرت سید محبوب عالم المعروف حضرت پیر شاہ جیونہ کروڑیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات بدھ کے روز سے دربار عالیہ حضرت شاہ جیونہ تحصیل و ضلع جھنگ میں شروع ہو گئیں جبکہ سجادہ نشیں مخدوم سید فیصل صالح حیات رسم کڑی کی ادائیگی کے بعد دربار عالیہ میں قیام پذیر ہو گئے نیز رسم کڑی میں ہزاروں مریدین ، زائرین ، عقیدت مندان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چار روزہ میلہ کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز 10مئی بروز منگل کی شام 7بجے بعد نماز مغرب رسم چراغ کی ادائیگی سے ہو گا جس میں اہم سیاسی و دیگر ملکی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔