6 افسران کو انکوائری مکمل ہونے کے بعد ایک ہی کیس میں سزا ہوئی،انصاف کے فیصلے کو پاک فوج میں بھی سراہاگیا،بہت سے کیسز کے فیصلے آنے والے ہیں۔جنرل عاصم باجوہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 4 مئی 2016 13:24

6 افسران کو انکوائری مکمل ہونے کے بعد ایک ہی کیس میں سزا ہوئی،انصاف ..

راولپنڈی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04مئی۔2016ء) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ 6 افسران کو انکوائری مکمل ہونے کے بعد ایک ہی کیس میں سزا ہوئی،انصاف کے فیصلے کو پاک فوج میں بھی سراہاگیا،بہت سے کیسز کے فیصلے آنے والے ہیں۔پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ عجلت میں نہیں ہورہا،صفائی ہورہی ہے اور سزائیں بھی دی جارہی ہیں،6 افسروں کیخلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

انصاف کے فیصلے کو پاک فوج میں بھی سراہاگیا،لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ بہت سے کیسز کے فیصلے آنے والے ہیں،شواہد کی روشنی میں سسٹم انکوائری کرنے کیلئے بااختیار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی ملک میں کومبنگ آپریشن کرنے جارہی ہے، کومبنگ آپریشن ضرب عضب کا حصہ ہے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ 25میل کا علاقہ چھوٹو گینگ سے کلیئرکرایا،چھوٹو گینگ سے تفتیش جاری ہے، نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں، مکمل رپورٹ آنے کے بعد آگاہ کیاجائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے سہولت کار اب بھی موجود ہیں،رینجرز کی کارروائیاں قابل فخر ہیں،آئی ڈی پیز کی واپسی کاعمل رواں سال مکمل ہوجائےگا۔

متعلقہ عنوان :