پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے 300سے زائد افغان جاسوسوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 4 مئی 2016 13:24

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے 300سے زائد افغان جاسوسوں کے گرد گھیرا تنگ ..

پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04مئی۔2016ء) پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے 300سے زائد افغان جاسوسوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا، کئی افغانیوں نے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنا رکھے ہیں اور ان کے مختلف علاقوں میں کاروبار بھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق 300سے زائد افراد کا تعلق افغان ایجنسیوں سے بتایا جاتا ہے جنہیں گرفتار کر نے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان جاسوس پشاور میں چھوٹے اور بڑے کاروبار سے وابستہ ہیں ،جنہوں نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں جائیدادیں بھی خرید رکھی ہے۔ان افراد نے وزارت داخلہ ،پولیس ،سیاسی رہنماو¿ں اور بیوروکریسی کی معاونت سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنا رکھے ہیں۔40 سے زائد افراد کے شناختی کارڈ حساس اداروں کی نشاندہی پر بلاک کئے جاچکے ہیں ،یہ افراد امپورٹ ایکسپورٹ،پراپرٹی ڈیلنگ اور فوڈز کارنر کا کاروبار بھی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :