دبئی:پاب کی تین سالہ بیٹی کو عمارت سے گرانے کی دھمکی

بدھ 4 مئی 2016 13:11

دبئی:پاب کی تین سالہ بیٹی کو عمارت سے گرانے کی دھمکی

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4مئی 2016ء) : میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے پاب کی اپنی بیٹی کو عمارت سے نیچے گرانے کی دھمکی پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران پاب اپنی تین سالہ بیٹی کو ہر بار عمار ت سے نیچھے لٹکا دیتا اور گرانے کی دھمکی دیتا تھا۔ روز روز کے جھگڑے سے تنگ آکراس کی بیوی نے پولیس کو شکایت کر دی ۔

اسکی بیوی نے بتایا کہ وہ اس کو چھوڑنا چاہتی تھی لیکن شوہر نے اس کا پیچھا کیا اور اسکو اور اس کے خاندان والوں کو دھمکیاں دیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی نشے کے عادی بھی ہیں۔ ڈائریکٹر آف وومن اینڈ چلڈرن پروٹیکشن یونٹ میجر راعئد شاہین نے کہا کے ” پاب نے جو اپنی تین سالہ بیٹی اور بیوی کے ساتھ حرکت کی ہے وہ ناقابلِ تصور ہے۔ہر لڑائی کے دوران وہ بچی کو بالکونی سے لٹکا دیتا تھا۔ اور اسکو گرانے کی دھمکی دیتا تھا۔میڈیکل رپورٹ سے بچی کے جسم پر جلنے کے نشان بھی پائے گئے ہیں۔ پولیس نے بچی کو دادی کی تحویل میں دے دیا ہے ، اور اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ جبکہ پاب کے خلاف ابھی تک کسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :