اہلیان کراچی کے لیے خوشخبری، کے الیکٹرک کی بجلی ایک ماہ کے لیے75پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔ نیپرا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 13:02

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء) : نیپرا نے اہلیان کراچی کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ کے الیکٹرک صارفین کے لے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 75پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق اس کمی سے کے الیکٹرک صارفین کو77کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

بجلی کی قیمت میں کمی فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس کا ریلیف کے الیکٹرک صارفین کو مئی کے بلوں میں دیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 44 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی ۔ کے الیکٹرک نے فروری کے مہینے میں اپنے پاور پلانٹس سے کم بجلی پیدا کی جس کے باعث آئی پی پیز سے بجلی کی خریداری کی وجہ سے اضافی بوجھ صارفین پر ڈالا گیا ۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ ماہانہ تین سو یونٹ استعمال کرنے والے کے الیکٹرک صارفین اس کمی سے استفادہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔