سپریم کورٹ نے شیشہ کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 12:56

سپریم کورٹ نے شیشہ کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء) : سپریم کورٹ نے شیشہ کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شیشہ کی روک تھام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے شیشہ کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ حکومت ایک ماہ میں شیشہ مصنوعات کی درآمدات پر پابندی سے متعلق رپورٹ جمع کروائے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے 2005ء کے عالمی معاہدہ برائے تمباکو نوشی روک تھام پر بھی جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے جواب طلب کیا کہ شیشہ سینٹرز پر پابندی کے باوجود شیشہ اسموکنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے گھروں میں بھی شیشہ رکھنے لگے ہیں۔ شیشہ پینا مضر صحت ہے۔ عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس پر جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ عدالت میں محض سادہ بیان دینے کی بجائے کارروائیوں کی تفصیلات پیش کی جائیں۔ عدالت نے حکومت سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :