مفتی ولی خان المظفر کا دورہ ہزارہ عربی زبان کی اشاعت کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، مفتی عبدالقادر/مفتی ہارون الرشید

بدھ 4 مئی 2016 12:37

ہری پور۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرائے نعمت خان کے ناظم مفتی عبدالقادر رحمانی اور ضلع ہری پور کے ناظم مفتی ہارون الرشید شامی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے عظیم مذہبی سکالر المظفر ٹرسٹ کے چیئرمین، پاکستان عریبک فورم کے صدر مولانا مفتی ولی خان المظفر کا دورہ ہزارہ عربی زبان کی اشاعت و ترویج کیلئے اہم سنگ میل ہے، عربی زبان ایک عالمگیر زبان ہے جس کا فروغ امت مسلمہ کی اہم ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں عربی زبان کے مجدد اور دینی مدارس معہد کے بانی مشہور ٹیلی وژن اینکر پرسن مولانا مفتی ولی خان المظفر ہزارہ ڈویژن کے دورہ پر ہیں، اس سلسلہ میں موصوف نے معہد الایمان سکول سوات چوک کے سالانہ کنونشن سے خطاب سمیت ظہر کے بعد مدرسہ اشاعت القرآن شاہ محمد میں ضلع بھر کے علماء کرام، سکالرز اور طلباء سے خصوصی خطاب کیا۔ اس کے علاوہ نماز مغرب کے بعد مرکزی جامع مسجد دارالسلام شاہ محمد میں انہوں نے ترجمةالقرآن کی کلاس کا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا ہے۔