عوامی حلقوں کا ہری پور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم

بدھ 4 مئی 2016 12:37

ہری پور۔ 4 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء) ہری پور پولیس کی عوامی شکایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کو عوامی حلقوں نے بے حد سراہا ہے، منشیات فروش علاقہ چھوڑ کر راہ فرار اختیار کرنے لگے ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہنا چاہئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افسران بالا کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی اور کھلابٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور حالیہ کارروائیوں سے منشیات فروشوں میں کھلبلی مچ گئی ہے،ضلع بھر کے عوامی، سماجی اور مذہبی حلقوں نے تھانہ سٹی اور کھلابٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو بے حد سراہا ہے۔ عوامی حلقوں نے پولیس سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔