فیصل رضا عابدی پروگرام میزبان پر بھڑک اٹھے، پیشن گوئی بھی کر دی

2017 کے وسط میں الیکشن ہو گا۔ فیصل رضا عابدی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 12:34

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی بھارتی فلم سے متعلق ایک سوال پر پروگرام سے میزبان پر بھڑک اٹھے۔ فیصل رضا عابدی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اتنے منافق ہیں، انڈیا کے اشتہار چلا کر ، ان کے پراڈکٹس فروخت کر کے انہیں کو گالیاں دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نسبتاً تلخ لہجے میں میزبان سے کہا کہ آپ نے غیر سنجیدہ سوال کیا ہے، میں یہاں آپ کے سامنے اپنی ریسرچ رکھنے کے لیے آیا ہوں نہ کہ اس قسم کے سوالات کا جوابات دینے۔ فیصل رضا عابدی نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیشن گوئی بھی کی کہ 2017ء میں الیکشن ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2017 کے وسط میں اپریل یا مارچ تک عام انتخابات ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :