جدہ: بن لادن کمپنی ملازمین کے مسائل ہر صورت حل کرے: مفرج الحقبانی

بدھ 4 مئی 2016 12:14

جدہ: بن لادن کمپنی ملازمین کے مسائل ہر صورت حل کرے: مفرج الحقبانی

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4مئی 2016ء) : سعودی وزیرِ لیبر مفرج الحقبانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بن لادن کمپنی ملازمین کی اجرت کے معاملے کو احسن طریقے سے حل کرے۔ انہوں نے یہ بیا ن ہزاروں ملازمین کو پچھلے چارماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی خبروں کے بعد کیا ہے۔ جدہ میں یورو منی کانفرنس کے بعد بات کرتے ہوئے وزیر لیبر نے کہا کہ کمپنی نے تنخواہوں سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متاثر ہونے والے ملازمین کی تعداد کا تو نہیں بتایا لیکن اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی قوانین کے مطابق ملازمین کے مسائل کو حل کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔ انہوں نے اس امر کا بھی عیادہ کیا کہ چاہے ملازمین کمپنی میں رہنا چاہیں ہوں یا کسی دوسری کمپنی میں کام کرنا چاہیں، یا مملکت سے چلے جائیں ،ان کے تمام واجبات ہر صورت ان تک پہنچیں گے۔وزارتِ لیبر اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک دو واقعات کی وجہ سے کسی کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کے مملکت میں تارکین کو مشکلات ہیں ۔ابھی بھی متعدد تارکین مملکت میں ملازمت کی غرض سے آ رہے ہیں ۔ سعودی مارکیٹ میں تارکین کے لیئے مختص شعبوں میں ابھی بھی کام کرنے کی گنجائش ہے۔

متعلقہ عنوان :