ٹڈاپ سکینڈل ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 10 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 4 مئی 2016 12:02

ٹڈاپ سکینڈل ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 10 ملزمان کے ناقابل ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 مئی 2016ء) : ٹڈاپ اسکینڈل میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 10 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے عدالت میں ٹڈاپ کے مزید سات مقدمات میں چالان پیش کردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سمیت دس ملزمان کو مفرر قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے، ان دس ملزمان میں وزیراعظم ہاؤس کے سابق سیکرٹری زبیر بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں مفرور قرار دئے گئے ملزمان میں سابق ڈی جی ٹڈاپ عبدالکریم، فرہان جونیجو، مہرہارون ، وقار احمد اور دیگر شامل ہیں۔ ملزمان پر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :