آفتاب احمد کی موت،ڈی جی رینجرز نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی

بدھ 4 مئی 2016 11:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء ) ڈی جی رینجرز کے حکم پر آفتاب احمد کی موت کے محرکات کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کمیٹی قائم کردی گئی جبکہ واقعہ میں ممکنہ طور پر ملوث اہلکاروں کو بھی معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

رینجرز ترجمان کے مطابق فاروق ستار کے کورڈنیٹر آفتاب احمد کی موت کے محرکات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی رینجرز کے حکم پر اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کریں گے جبکہ واقعہ میں ممکنہ طور پر ملوث اہلکاروں کو معطل بھی کردیا گیا ہے تاہم ترجمان کے جانب سے واقعے کی جلد از جلد تحقیقات مکمل کرکے حقائق سامنے لانے کی یقین دہانی بھی کروادی گئی ۔

متعلقہ عنوان :