تھرپارکر،غذائی قلت کے باعث مزید3بچے دم توڑ گئے،مجموعی تعداد 301ہوگئی

بدھ 4 مئی 2016 11:55

مٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مئی۔2016ء ) مٹھی میں زیرعلاج غذائی قلت کا شکار مزید تین بچے دم توڑ گئے، رواں سال کے دوران غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعداد تین سو ایک ہوگئی۔ تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

مٹھی سول ہسپتال میں زیرعلاج غذائی قلت کا شکار مزید تین بچے دم توڑ گئے ہیں جبکہ سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے شکار سینتیس بچے زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق دیگر سرکاری و غیرسرکاری ہسپتالوں میں بھی درجنوں بچے غذائی قلت کے باعث زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ دو بچوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ، ڈاکٹرز کی عدم موجودگی اور ادویات کی قلت کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :